نوے کی دہائی میں طالبان کے حکومت سنبھالنے سے لے کر صدر اشرف غنی کے دور اقتدار تک کا دورانیہ دلچسپ اور اہم واقعات سے بھرا پڑا ہے۔ یہ واقعات سیاست کے طلباء اور خطے کے معروضی حالات پہ نظر رکھنے والوں کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں جن کو زیرِنظر کتاب میں پاکستان کے افغانستان میں سابق سفیر جناب سید ابرار حسین نے نہایت دلچسپ پیرائے میں بیان کیا ہے۔
فاضل مصنف کے قلم کی روانی اور واقعات کا تسلسل قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے جو کتاب کے آغاز سے انجام تک قائم رہتا ہے۔ یہ کتاب آپ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں