آپ طالب علم ہیں، ملازمت پیشہ ہیں یا کسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔ آپ معاشرے کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار جو بھی ہو، مثبت، دیرپا اور معنی خیز تعلقات بنانے کی صلاحیت آپ کی شخصیت کو یکسر بدل سکتی ہے۔ یہی خوبی آپ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ زیر نظر کتاب ایسے واقعات پر مشتمل ہے جن میں لوگوں کے سماجی اور پیشہ ورانہ تعلقات نے ان کی زندگی بدل دی۔ بظاہر عام سا نظر آنے والا واقعہ لوگوں کی سوچ کا زاویہ بدلنے کا باعث بنا۔ آپ ان واقعات سے بہت کچھ سیکھ کر ایک کامیاب زندگی جی سکتے ہیں۔