سندھ میں ڈہرکی شہر کے ارد گرد دلت سماج کے لوگ دہائیوں سے آباد ہیں. حافظ آباد بھی ڈہرکی کا ایک ایسا ہی گاوں ہے جہاں دلتوں کے پندرہ بیس گھر آباد ہیں. میاں عبدالحق المعروف میاں مٹھو، جن پر جبری مذہب کی تبدیلی کے الزامات لگتے رہتے ہیں ، بھی اسے ہی گاؤں میں رہتے ہیں. جب اس کے بارے میں حافظ آباد کے دلتوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کبھی بھی کسی نے ان کو مسلمان بن جانے کا نہیں کہا. انہوں نے جبری مذہب کی تبدیلی کے الزامات کی تردید کی اور بتایا کے بہت سارےلوگ اسلام ضرور قبول کرتے ہیں. لیکن اپنی رضا سے. انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ہندو مسلمان میں فرق نہیں کرتے. وہ جتنا کسی بھگوان کو مانتے ہیں اتنا ہی اللہ میں ایمان رکھتے ہیں.