ایک سال پہلے ایک بھیل خاندان تھرپارکر سے سامارو آیا اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا. ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے مسلمان ہوئے ہیں. تھرپارکر سے ہجرت کرنے کا سبب صرف مسلمان ہونا نہیں تھا بلکہ روزگار کی تلاش بھی تھی. لیکن ان کا کہنا ہے کہ محض معاشی لالچ میں آ کر مسلمان نہیں ہوئے. تین ایکڑ زمین دے دیں یا 30یا 40 ایکڑ, ان کے مسلمان ہونے کے فیصلے پراثر انداز نہیں ہوتا. مسلمان ہونا ان کے لیے کوئی بڑی انقلابی بات نہیں تھی کیونکہ وہ پہلے ہی بہت ساری اسلامی رسومات اپنا چکے تھے. ان کا کہنا ہے کہ ان کے باقی رشتہ دار جو تھرپارکر میں رہ گئے ہیں وہ بھی مسلمان ہونا چاہتے ہیں اور بہت جلد ہی مسلمان ہو جائیں گے.