Saturday, January 4, 2025
Google search engine
HomeIPS TVAbu Ahmad Akif (Former Federal Secretary) shares his thoughts on his translated...

Abu Ahmad Akif (Former Federal Secretary) shares his thoughts on his translated book ‘Refugee’

سابق وفاقی سیکریٹری ابو احمد عاکِف کی ترجمہ کی ہوئی عظمت اشرف کی تحریر شدہ کردہ کتاب ‘رفیوجی’ مصنف کی کہانی ہے جو خود بھی بہاری نژاد ہیں۔ وہ ایک سال کے تھے جب اُن کا خاندان ۱۹۵۳ء میں اپنی حفاظت اور بہتر مستقبل کے لیے ہندوستان سے ہجرت کرکے مشرقی پاکستان پہنچا ۔ لیکن پھر دو دہائیوں سے بھی کم عرصے میں ، اپنے لیے ایک اچھے طرز زندگی کے حصول کے بعد، بنگلہ دیش کی ہنگامہ خیز پیدائش کے دوران عظمت کے خاندان کو لسانی اور گروہی بنیادوں پر ہدف بنایا گیا۔ قتل و غارت کے مختلف واقعات میں اُن کے خاندان کے بیشتر افرادشہید ہو گئے ۔ یہ کتاب ناقابل تصوّر سانحات کے تسلسل کے بعد، ایک خاندان کی اپنی بقا اور تعمیر نو کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی یادگار ہے۔ یہ کہانی انسانی لچک، حقیقی محبت اور سچی دوستی سے عبارت ہے۔ یہ ہر جگہ اور ہر دور کے پناہ گزینوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تحریک ہے جو سلامتی اور خوشحالی کے مقامات تلاش کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ عظمت اور ان کے خاندان پر گزرنے والے مصائب کے باوجود، انہوں نے ۱۹۷۱ء کے واقعات کے ضمن میں ایک متوازن نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے بڑی احتیاط سے کام لیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments

Dr Mehboob Shaikh, President, Sindh Vision on Forced Conversions or Faith Conversions: Rhetoric and Reality
Institute of Policy Studies (IPS) on Elements of Blue Economy
Shahriyar Hoti on Elements of Blue Economy
KHUBAIB AHMAD on Brainstorming Research Ideas
Shakeel Anjum on Pakistan and Afghanistan