انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز [آئی پی ایس] اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس [آئی سی آر سی] کے باہمی اشتراک سے مورخہ 7-6 اکتوبر 2022، 10-9 ربیع الاوّل 1444 کو مری میں ‘تشدّد، مسلّح تصادم اور قدرتی آفات میں صحافت’ کے عنوان سے دینی جرائد کے مدیران کے لیے دو روزہ قومی میڈیا ورکشاپ کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس ورکشاپ کا مقصد قدرتی آفات اور مسلح تصادم کی رپورٹنگ اور تجزیہ کے حوالے سے دینی جرائد کی استعداد کو بڑھانا اور اس دوران انسانی خدمات انجام دینے والی تنظیموں کا تعارف کروانا ہے۔